اہم خبریںخیبرپختون خواہ

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر کے پی غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔گورنر کے پی غلام علی نے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔ذرائع کے مطابق فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی کابینہ اراکین کے لیے فہرست میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے یہ فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی اور پھر ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
اس سلسلے میں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا فیصلہ عمران خان کریں گے،کابینہ سے متعلق پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You