اہم خبریںخیبرپختون خواہ

وزیراعلیٰ پختونخوا کا سائفر معاملے پر چيف جسٹس سے جلد از جلد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پختونخوا کا سائفر معاملے پر چيف جسٹس سے جلد از جلد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ۔

جب تک ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جاتیں احتجاج جاری رہے گا، اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔علی امین گنڈاپور

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سائفر معاملے پر چيف جسٹس پاکستان سے جلد از جلد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پشاور میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے  مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی پر بھی کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہوئے ہیں اس پربھی کمیشن بنایا جائے، جب تک ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جاتیں احتجاج جاری رہے گا، اپنے حق کے لیے آخری حد تک جائيں گے۔جلسے سے خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فارم 47  والی حکومت کو نہیں مانتے، مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے،ہمارے قیدیوں کو فوری رہاکیا جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور انتخابی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You