سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان کے مطابق جامعہ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات

*وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان کے مطابق جامعہ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا آغاز*

*تقریبات کا آغازجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کے مرکزی لائبریری میں موجود قائد اعظم سیکشن کے دورے سے ہوا*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں بھی وزیراعلیٰ سندھ، سید مراد علی شاہ کے اعلان کیمطابق جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز یکم اگست سنہ دو ہزار پچیس عیسوی سے جامعہ کراچی کی مرکزی لائبریری ڈاکٹر محمود حسین لائبریری میں موجود قائد اعظم سیکشن کے دورہ سے کردیا گیا ہے، جس کا مقصد آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، نوجوان نسل میں حب الوطنی کو فروغ دینا، اور ملکی ثقافت، تاریخ و روایات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو حب الوطنی، قربانی اور قومی یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہماری آزادی بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہمیں چاہئے کہ اس کی حفاظت کریں اور نئی نسل کو بھی ان قربانیوں سے روشناس کرائیں۔ جشنِ آزادی محض ایک دن کی تقریب نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہمیں متحد کرتا ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی یومِ آزادی کی تقریبات یکم اگست سے 14 اگست تک جاری رہیں گی، جن میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کیساتھ ساتھ معاشرے میں اتحاد، قربانی اور قومی فخر کے جذبات کو فروغ دیا جاسکے۔ اس ڈاکٹر محمود حسین لائبریری میں موجود قائد اعظم سیکشن کی انچار ج خوشبخت صدیقی نے بتایا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی بہن مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی وفات کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح سے وابستہ دستاویزات اور دیگر متعدد اشیاء جامعہ کراچی کی مرکزی لائبریری ڈاکٹر محمود حسین لائبریری کے حوالے کی گئیں۔ ان تمام چیزوں کو مستقبل کے معماروں کیلئے موثر طریقے سے محفوظ کرلیا گیا۔ یہ قیمتی اثاثہ نہ جامعہ کراچی کے طلبہ، محققین، اساتذہ بلکہ قومی و بین الاقوامی مورخین کیلئے معلومات کا ایک بیش بہا و قیمتی خزانہ ہے۔
جامعہ کی لائبریرین کنز فاطمہ نے بتایا کہ قائداعظم کی ذاتی اشیاء کا سیکشن اور دیگر آرکائیوز میں پاکستان کی تحریک اور محمد علی جناح سے متعلق تاریخی دستاویزات اور کتب موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان آرکائیوز میں آل انڈیا مسلم لیگ کا ریکارڈ، جناح کے ذاتی کاغذات، اور دیگر متعدد تاریخی دستاویزات اور مطبوعات شامل ہیں، جن تک تحقیق کرنے والے طلباء کو رسائی حاصل ہے۔ شعبہ تاریخ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر معیز خان نے قیامِ پاکستان کی تاریخ، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت اور مسلم لیگ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تیئس مارچ سنہ انیس سو چالیس عیسوی کو منظور کی گئی قراردادِ لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی بنیاد رکھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You