سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری۔

احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ریفرنس میں بری کردیا۔ احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You