اہم خبریںپنجاب

وزیراعلیٰ آفس میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین نے

وزیراعلیٰ آفس میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین نے ملاقات کی –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی رینجرزپنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل سیدآصف حسین کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااو رکہاکہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وطن عز یز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے-

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You