انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات۔

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات۔

دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ شب عشائیے پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوگئی، دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن نے مختلف سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا، عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ لندن میں تین سے چار روز قیام کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You