خیبرپختون خواہ

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ سے ملاقات

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال آئندہ عام انتخابات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے ڈی سی چارسدہ افس کے دورے کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے ساتھ ملاقات ہوئی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال آئندہ عام انتخابات، عوامی مسائل و مشکلات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کیا اور یورپ میں مقیم تارکین وطن کیلئے انکی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا یاد رہے کہ وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You