اہم خبریںبزنس

وزات خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نرخوں میں اضافہ کردیا

وزات خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نرخوں میں اضافہ کردیا۔

پیر سے وزرات خارجہ میں قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزات خارجہ نے قانونی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نرخوں  میں اضافہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پیر سے وزرات خارجہ میں قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کی جارہی ہے تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اور کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائےگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ شہری کاغذات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ شہری وزارت خارجہ کےلائژن دفاتربشمول لاہور اور کراچی میں بھی کاغذات کی تصدیق کے لیے جاسکتے ہیں۔وزارت خارجہ نےدستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کی شرط ختم کردی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  نئےنرخ نامےکے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسنادکی فی دستاویز تصدیق 3000 ہوگی۔ قانونی دستاویزات 4500  روپے اورکمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سےکسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے۔6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کرانا پڑتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You