انٹرنیشنلاہم خبریں

وائٹ ہاؤس میں افطارڈنر، امریکی صدر کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر

وائٹ ہاؤس میں افطارڈنر، امریکی صدر کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر۔

تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ذمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں افطارڈنر دیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکا کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ س موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی توثیق کو اہم قراردیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا، اس ضمن میں انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور مختصر بات چیت بھی کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You