انٹرنیشنلاہم خبریں

وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ وائس آف امریکہ کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے۔

نیو یارک(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق وائس آف امریکا کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کووریج کے دوران حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔خبر کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو  پابند کیا گیا ہے کہ آئندہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You