انٹرنیشنلاہم خبریں

نیپال میں بس دریا میں گرنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی

نیپال میں بس دریا میں گرنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی۔

امدادی کارکنوں نے 4 گھنٹوں کی کوشش سے ہلاک اور زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کھٹمنڈو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیپال کے ضلع ڈانگ میں بس دریا میں گرنے سے 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ڈانگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بندھو سبیدی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات کھٹمنڈو جانے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر دریائے راپتی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 4گھنٹوں کی کوشش سے ہلاک اور زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You