انٹرنیشنل

نیویارک کے میئر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے الزامات پر فرد جرم عائد۔

نیویارک کے میئر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے الزامات پر فرد جرم عائد۔

ایرک نےترک شہریوں سے پرتعیش ہوٹلز میں قیام اور مہنگے ریسٹورنٹس میں دعوتیں قبول کیں۔پراسیکیوٹر

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے میئر پر رشوت اورغیرقانونی فنڈز لینےکے مقدمےمیں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو آج وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، میئر نیویارک کو 5 مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ایرک ایڈمز کو کئی دہائیوں تک کو جیل میں رہناپڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب میئر نیویارک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے کے مطالبات کو مسترد کرتا ہوں۔ میئر نیویارک پر بنائے گئے مقدمے کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 2021 میں ایرک نےترک شہریوں سے پرتعیش ہوٹلز میں قیام اور مہنگے ریسٹورنٹس میں دعوتیں قبول کیں جس کےعوض ایرک نےسکیورٹی خدشات کے باوجود قونصل خانے کی عمارت کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔واضح رہے کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز میئر ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر وہاں کی تلاشی بھی لی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You