اہم خبریںجہلم

نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد ڈاٸیگناسٹک سنٹر کے درمیان میڈیکل ٹیسٹوں

نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد ڈاٸیگناسٹک سنٹر کے درمیان میڈیکل ٹیسٹوں پہ رعایت کا معاہدہ

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد ڈاٸیگناسٹک سنٹر کے درمیان میڈیکل ٹیسٹوں پہ 30فیصدرعایت کا معاہدہ. معاہدہ تمام ملازمین کی ویلفیر کیلیے کیا گیا جو کہ ملک بھر میں موجود IDCکی تمام لیبارٹریز پہ لاگو ہو گا۔

آٸی جی نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان خواجہ, ایڈیشنل آٸی جی زبیر ہاشمی اور ڈی آٸی جی نارتھ اشفاق خان کی کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم سجاد حسین بھٹی کی کاوشوں سے 30مارچ 2023کو اسلام آباد ڈاٸیگناسٹک سینٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گے۔موٹروے پولیس کی نماٸندگی سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو سجاد حسین بھٹی جبکہ IDCکی طرف سے اسسٹنٹ مینیجر محمد الیاس نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے مطابق IDCجس کی ملک بھر کے 35 شہروں میں 115لیبارٹریز ہیں کی طرف سے موٹروے پولیس کے تمام ملازمین کو میڈیکل ٹیسٹوں پر 30فیصد رعایت دی جاے گی۔اس معاٸدے کی خبر پر موٹروے پولیس کے تمام ملازمیں میں خوشی کی لہر دوڑ گٸی اور تمام ملازمین کی طرف سے سینیر افسران کی اس کاوش کو دلی طور پر سراہاگیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You