جہلم

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جہلم سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کا مسافر بردار گاڑیوں کے ٹریکر

این ایچ ڈبلیو اینڈ موٹر وے پولیس این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے مسافر بردار کمپنیوں کی گاڑیوں کے ٹریکر سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کام شروع کر دیا۔

گاڑیوں کی ٹریفک وائلیشن ٹریکر سسٹم سے بھی چیک کی جائے گی۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو ٹو جہلم
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جہلم سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کا مسافر بردار گاڑیوں کے ٹریکر سسٹم تک رسائی۔
گاڑیوں کی ٹریفک وائلیشن ٹریکر سسٹم سے بھی چیک کی جائے گی۔ متعلقہ گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ان کی ٹریفک وائلیشن پر متنبہ اور جرمانہ کیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کا ٹریفک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف ایک اور اہم قدم۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے مختلف مسافر بردار کمپنیوں کی گاڑیوں کے ٹریکر سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اعلی افسران کی ہدایت کی روشنی میں کام شروع کر دیا۔اس سلسلہ میں شہزاد ٹریولز ز کھاریاں کی تمام پبلک سروس گاڑیوں کے ٹریکر سسٹم تک رسائی حاصل کی۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر علی عابد رضوان صاحب اور آپریشن آفیسر طاہر شہزاد صاحب نے شہزاد ٹریولز کھاریاں سے میٹنگ کی اور ان کے سسٹم تک رسائی حاصل کی۔سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی صاحب این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے کہا کہ اب مسافر بردار گاڑیوں کی ٹریفک پولیس سٹیشن کو ٹریکر سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ مزید برآں اس سلسلہ کو مسافر بردار گاڑیوں کی مزید کمپنیوں تک بڑھایا جائے ۔اور مسافر بردار گاڑیوں کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کے ٹریکر تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You