اہم خبریںپاکستان

ایاز امیر پر حملہ کرنیوالوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافی تجزیہ نگار ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سینئر صحافی اور دنیا نیوز سے منسلک تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا تھا۔

دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You