سندھ

نگراں وزیر صحت سندھ کا این آئی سی وی ڈی کا دورہ

کراچی (کاشف شمیم صدیقی): نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر طاہر صغیر سے ملاقات کی۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اسپتال کو درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر صغیر نے نگراں وزیر صحت کو بریفنگ بھی دی۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ڈاکٹر طاہر صغیر کو اسپتال کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اسپتالوں کی بہتری اور عوام کو معیاری صحت کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاہم عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہم میں اب ڈاکٹرز و عملے کو بھی حکومت سندھ کے اقدامات کے مطابق مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You