نوجوان نسل تعلیم حاصل کریں اور اسکا صحیح استعمال کریں۔ڈاکٹر فرید اللہ شاہ

نوجوان نسل تعلیم حاصل کریں اور اسکا صحیح استعمال کریں۔ڈاکٹر فرید اللہ شاہ
تعلیم کی بدولت انسان بہتر سے بہتر زندگی گزار سکتا ہیں۔ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی پائیدار ترقی میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، نوجوان ہی معاشرے کے بہتر مستقبل کی ضمانت اور اس کا اثاثہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ معاشرے میں تعلیم حاصل کرتے ہوں وہ دینی ہو یا دنیاوی اس انسان کا معاشرہ کے اندر اور اپنے گھر کے اندر ایک الگ مقام ہوتا ہے ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایک نوجوان بچے کی قدر بزرگ لوگ صرف تعلیم کی وجہ سے کرتے ہے اس لئے ہر فرد کو چاہیے کہ تعلیم حاصل کریں اور اس کا صیح استعمال کریں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہونا شروع ہو جائینکےجو جدید علوم سے اگاہی رکھتے ہیں۔



