سندھ

نواب شاہ(بیورورپورٹ) چانڈیوکالونی کے رہائشی محمد ساجن چانڈیونے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

نواب شاہ(بیورورپورٹ) چانڈیوکالونی کے رہائشی محمد ساجن چانڈیونے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ میرا چھوٹا بھائی محمد سعید چانڈیومعروف خاتون ڈاکٹرکے پاس ایک عرصے سے ڈرائیورکے طورپر ملازم تھا جو گزشتہ چار روز سے لاپتہ ہے۔ چھوٹا بھائی سعید معمول کے مطابق ڈیوٹی پر گیا تھا جو چار روز تک نہ واپس لوٹا اور نہ ہی اس نے گھر والوں سے رابطہ کیا اس کا موبائل بھی بند ہے ان کا کہنا ہے کہ سعید کی عمر 25سال ہے جو شادی شدہ دو بچوں کا باپ ہے اس کی گمشدگی سے اہل خانہ سخت پریشان ہیں ۔ساجد چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہمارا بھائی اکثر و بیشتر ڈاکٹر صاحبہ کیساتھ حیدرآباد کراچی اور دیگرشہروں کیلیے جاتا رہاہےمگر وہ فیملی سے رابطے میں رہا کرتاتھا لیکن اس بار معاملات اس کے برعکس تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا بھائی جس ڈاکٹر کے پاس ملزمت کرتا ہے اب وہ ہمیں کسی قسم کی معلومات نہیں دے رہے ہیں جس سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ ہمارا بھائی فی الفور بازءاب کرایا جاۓ اگر ہمارے بھائی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ڈاکٹر پر عائد ہوگی.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You