سندھ

نواب شاہ(بیورورپورٹ)منسٹری آف ریلوے کے احکامات پر ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈلاہور نے ڈپٹی

نواب شاہ(بیورورپورٹ)منسٹری آف ریلوے کے احکامات پر ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈلاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کو لیٹر ارسال کردیا، سات یوم میں پبلک پارک کا پلان حتمی منظوری کے لئے ارسال کرنے کے احکامات،تفصیلات کے مطابق منسٹری آف ریلویز اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر / P&O.Dمحمد یوسف اقبال کے احکامات پر ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور محمد حفیظ اللہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھرکو لیٹر ارسال کرکے ایک ہفتے میں پبلک پارک کا پلان حتمی منظوری کے لئے طلب کرلیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ مجوزہ پبلک پارک کے مقام پر واقع ریلوے کوآرٹر کو ختم کرنے کے حوالے سے مجاز اتھارٹی کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے،جن کو کلیئر کردیا گیا ہے اور پارک کے پلان پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور یہ ایک ہفتے کے اندرپلان حتمی منظوری کے لئے ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ کی معرفت چیف ایگزیکٹر آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور کو ارسال کیا جائے گا،سماجی رہنما انور عادل خانزادہ کی جانب سے دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کے قیام کے لئے ریلوے حکام کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو تمام کاروائی مکمل کرنے اور لیز چارجز کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کرنے کے باوجود این اوسی جاری نہ کرنے کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن اسلام آباد کو شکایت ارسال کی گئی تھی،جس پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے سیکریٹری ریلویز کو این او سی کے اجراء میں تاخیر کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔10/01/2025کو ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال،لیز چارجز کی ادائیگی کے لیے باضابطہ درخواست دفتری خط نمبر NOTCD/Gen/(Admn)16 بنام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھر ارسال کی گئی،جس میں ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے لیز چارجز اداکرنے پر اتفاق کیا،مگر 120 یوم گزرجانے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے این او سی کے اجراء کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی لیٹر کا جواب دیا گیا،جس پر ٹاؤن کمیٹی کی جانب س وفاقی وزیر ریلویزاسلام آباد،سیکریٹری ریلویز اسلام آباد چیف ایگزیکٹر آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز لاہور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھرکو بھی لیٹر ارسال کئے،سماجی رہنما انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈپاکستان ریلوے سکھر کی جانب سے بھریا روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پارک کے لئے این اوسی بغیر کسی لیز چارجز کے دی گئی، جبکہ دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کے قیام کے لئے ٹاؤن کمیٹی لیز چارجز ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہے،مگر اسکے باوجود این او سی نہیں دی جارہی ہے،انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے،سیکریٹری ریلوے،چیف ایگزیکٹو آفیسر / سینئر جنرل منیجر ریلویز لاہور اور ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور سے پبلک پارک کے پلان کی جلد از جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہےپارک کے پلان کی جلد از جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You