سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت نواب شاہ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت نواب شاہ سے بھٹ شاہ روڈ (وایا سرہاڑی روڈ) کے زیر تعمیر کام میں آنے والی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلے میں نواب شاہ سے بھٹ شاہ روڈ (وایا سرہاڑی روڈ) کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ روڈ کے مکمل ہونے سے شہریوں کو سفر میں مزید آسانی ہوسکے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ روڈس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ہمراہ متعلقہ روڈ کا دورہ کریں اور روڈ کی حدود میں آنے والی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر نے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ روڈس کے افسران کے ساتھ تعاون کریں اور روڈ کی حدود میں کی جانے والی تجاوزات کو فوری ہٹائیں اجلاس میں محکمہ روڈس کے افسر میر محمد کاکیپوتہ نے بتایا کہ نواب شاہ سے بھٹ شاہ روڈ (وایا سرہاڑی روڈ)کی حدود میں فصل کاشت کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ کی حدود سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سڑک 43 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس کے مکمل ہونے سے شہریوں کو سفر میں مزید آسانی ہوگی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، مختیار کار اکرم علی اور پراجیکٹ مینیجر محبت علی منگی نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You