سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے بیسک ہیلتھ یونٹ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے بیسک ہیلتھ یونٹ اور گورنمنٹ ڈسپینری بچھیری کا اچانک دورہ کرکے ضلع میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا رکارڈ، بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی اور بیسک ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے پولیو فکس پوائنٹس پر موجود پولیو ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیسک ہیلتھ یونٹ و ڈسپینسری پر آنے والے بچوں کو اولیت کی بنیاد پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور ان کی ڈیٹا بھی رکارڈ پر درج کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ قومی انسدادِ پولیو مہم ایک مہم نہیں بلکہ قومی کاز ہے جس کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ والدین اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور ڈاکٹر مبین مگریو ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You