نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نوابشاہ کے رہائشی عبداللہ ولد ابوالحسن کلوئی نے اپنے چچا کے خلاف

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نوابشاہ کے رہائشی عبداللہ ولد ابوالحسن کلوئی نے اپنے چچا کے خلاف دُہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقہ نوابشاہ، ضلع شہید بینظیرآباد کی دیھ 43 اور تپو سائیں دڈنو میں میری زرعی زمین واقع ہے، جس پر برادری کے بااثر افراد نے اسلحے کے زور پر قبضہ کر لیا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار میری برادری کے بااثر افراد اور میرے چچا حاجی اعظم کلوئی، ان کے بیٹے مشتاق کلوئی، سکندر کلوئی، منظور کلوئی، کریم بخش کلوئی، شبیر کلوئی، منیر کلوئی، طاہر کلوئی، چچا محمد حسن کلوئی، ان کے بیٹے مختیار، عمران کلوئی، ذوالفقار کلوئی، شاہنواز کلوئی، ممتاز کلوئی اور دیگر ہوں گے۔احتجاج کرنے والے عبداللہ کلوئی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ پولیس، کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی شہید بینظیرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے برادری کے بااثر افراد سے ان کی زمین کا قبضہ ختم کرا کر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے،بصورتِ دیگر اگر انصاف نہ ملا تو وہ خود کو آگ لگا کر زندہ جلا لیں گے۔



