سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی کشمیری عوام

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے طور پر یومِ استحصال کشمیر منایا گیا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈی سی آفس میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو کی قیادت میں ڈی سی آفس سے نواب شاہ پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی، جس میں محکمہ ریونیو، انفارمیشن، صحت، تعلیم کے افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، اور اسکول کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 35A اور 370 کو منسوخ کرکے متنازع علاقے جموں و کشمیر کو اپنا آئینی حصہ قرار دیا، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کرکے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی ادارے کشمیری بھائیوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔مقررین نے مزید کہا کہ یومِ استحصال منانے کا مقصد بھارت کے ظلم کی مذمت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے تاکہ دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے اور ان کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہی ہےدوسری جانب، ضلع کے دیگر تحصیلوں سکرنڈ، قاضی احمد اور دوڑ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You