سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات اور اسلحہ فروشوں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات اور اسلحہ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔تھانہ تعلقہ پولیس کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فدا حسین ملاح کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاتھانہ دولت پور پولیس نے تین الگ الگ کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار بھاری تعداد میں منشیات برآمد۔پہلی کارروائی میں ملزم وقار گہیلوں کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول، 2 عدد گولیاں اور موٹر سائیکل کی ماسٹر چابی برآمد ہوئی۔ مقدمہ نمبر 92/25 دفعہ 23(1)-A سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت درج۔دوسری کارروائی میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ملزم محمد علی ابڑو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے گٹکا/سپاری کے پیکٹ برآمد کیے۔تیسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم شبیر زرداری بھاری مقدار میں منشیات چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ موقع سے 36 عدد پینٹ شراب، 27 پوا وسکی اور 41 پیکٹ (11,600 گرام) Z21 سپاری برآمد کی گئی۔ فرار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 95/25 اور 96/25 دفعہ 4/8 اور 3/4 درج کرلیا گیا۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے بھی دو کامیاب کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا 3100 گرام چرس برآمد پہلی کارروائی میں منشیات فروش ملزم غلام نبی خاصخیلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی میں ملزم غلام محمد مری کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔تھانہ دوڑ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ملزم سجاد واسوانو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 پیکٹ گٹکا/سپاری برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You