سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈان کراچی کے صحافی خاور حسین کی پراسرار موت، تحقیقاتی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈان کراچی کے صحافی خاور حسین کی پراسرار موت، تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا دورہِ سانگھڑ۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈان کراچی کے صحافی خاور حسین کی پراسرار موت کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی، جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کر رہے ہیں، نے سانگھڑ کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا ​ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے سانگھڑ پہنچ کر ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن ایس ایس پی سانگھڑ سے ملاقات کی اور اب تک ہونے والی تحقیقات پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کرائم سین اور مرحوم کی زیرِ استعمال گاڑی کا بھی بغور معائنہ کیا۔​بعد ازاں، ایس ایس پی آفس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد خان نے بتایا کہ لوکل پولیس کی تحقیقات کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔​انہوں نے کہا کہ مرحوم کی لاش کا پوسٹ مارٹم سینیئر سطح پر کروایا گیا ہے۔ کرائم سین سے مرحوم کا پسٹل، گولی کا خول، سکہ اور پسٹل کا لائسنس بھی ملا ہے۔ جبکہ موقع سے ملنے والا موبائل فون پہلے سے ہی ری سیٹ تھا۔
​ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ، سی ڈی آر اور ٹول پلازہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ موقع پر موجود گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام شواہد اور بیانات کو باریک بینی سے پرکھنے کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔ تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You