نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے آج قومی انسدادِ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے آج قومی انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز تعلقہ اسپتال سکرنڈ اور رورل ہیلتھ سنٹر پنھل خان چانڈیو سمیت تحصیل سکرنڈ کے مختلف علاقوں کے پولیو ٹرانزٹ و فکس پوائنٹس کا اچانک دورہ کرکے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور گھر گھر جا کر بچوں کے ہاتھوں پر لگائے گئے نشانات سمیت گھرانہ نمبرز بھی چیک کئے جبکہ اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو ملنے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں قومی انسدادِ پولیو مہم 26 اپریل تک جاری رہے گی ، ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کو پولیو فری بنانا ہے جس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز سخت گرمی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی اور دیگر متعلقہ افسران کمشنر کے ہمراہ تھے۔



