نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی یوم تکبیر قومی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی یوم تکبیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
اس سلسلے میں محکمہ تعلیم شہید بینظیرآباد کی جانب سے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو اور دیگر نے کہا کہ آج یوم تکبیر منانے کا مقصد 27 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ ہم اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر ہمارے سائنسدانوں، افواج پاکستان اور دانشمندی کا مظہر ہے مقررین نے کہا کہ آج یوم تکبیر کے موقع پر سب عہد کریں کہ ملک کی سالمیت، خودمختاری، امن اور ترقی کے لیے ہمیشہ کردار ادا کریں گے تقریب میں اسکول کے بچوں کی جانب سے ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں محکمہ تعلیم، صحت و دیگر محکموں کے افسران، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



