نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے ایس ایس پی آفس میں ایک روزہ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے ایس ایس پی آفس میں ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد۔تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے اور انویسٹیگیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی بریفنگ آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آفس شہید بینظیر آباد میں ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد تفتیشی افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انویسٹیگیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانا تھا سیمینار میں ضلع کے تمام انویسٹیگیشن افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر نارکوٹکس سدیر خاصخیلی اور اے پی جی شیر محمد سھتو نے تفتیشی افسران کو تحقیقات کے جدید طریقہ کار، قانونی پہلوؤں اور مقدمات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. سیمینار میں ایس پی انویسٹیگیشن انیل حیدر ، اے ایس پی سید حیدر علی ، پی ڈی ایس پی محمد نواز میرانی اور تمام انویسٹیگیشن افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تاکہ افسران اپنے تجربات اور عملی مسائل کا تبادلہ کرسکیں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ تفتیشی افسران پولیس کا بنیادی ستون ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ جرائم کے خاتمے اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی تربیت کے یہ سلسلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ پولیس جدید تقاضوں کے مطابق اپنی خدمات انجام دے سکے۔



