نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی بھترین کاروائی قتل کیس میں ملوث

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی بھترین کاروائی قتل کیس میں ملوث دو مرکزی ملزمان سمیت ایک موٹر سائیکل چور گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ قاضی کے حدود میں کچھ روز قبل دو قتل ہوئے تھے جسکا ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ھدایت دی کے جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائےڈی ایس پی قاضی احمد جاوید الرحمن لاکھیر اور ایس ایچ او قاضی احمد حسین علی کھرل اپنے ٹیم کے ہمراہ بھترین کاروائی قاضی احمد کے حدود میں چند روز قبل بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی جس کے مرکزی ملزم عارف سابقی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا شوہر رفیق کھوسہ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جرم کا اعتراف کیاجبکہ قاضی احمد پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملزم جاوید ملاح کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری شدہ چار عدد موٹر سائکلیں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے اصل مالکان نے پولیس ٹیم کا شکریہ اد کیا



