سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)دوڑ اور اس کے گردونواح میں موسلادھار ۔ شدید بارش کے نتیجے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)دوڑ اور اس کے گردونواح میں موسلادھار ۔ شدید بارش کے نتیجے میں علاقے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ٹاؤن انتظامیہ دوڑ شدید بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے متحرک،چیئرمین کی ہدایات پر فوری اقدامات ڈورے میں بارش کے بعد ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کی خصوصی ہدایات پر شہر کی تمام ڈسپوزل سکیموں پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شروع کر دی گئی۔ چیئرمین کے حکم پر متعلقہ افسران کو فوری طور پر جنریٹرز پر موٹریں چلانے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ہدایات ملنے کے بعد آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو نے ڈسپوزل سکیموں کی تمام موٹریں جنریٹرز پر چلا کر شہر سے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے شروع کر دیا جس کی وجہ سے کئی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا کہ بارش سے قبل تمام انتظامات کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ میری ترجیح شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانا ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی عملہ کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا، اور پانی کو ٹھکانے لگانے والی سکیموں کی موٹروں کو جنریٹرز کے ذریعے چلانے کے انتظامات کیے گئے تاکہ شہر سے پانی کا جلد از جلد نکاس کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر کہیں پانی کھڑا ہو تو شہری براہ راست ٹاؤن آفس سے رابطہ کریں، فوری کارروائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You