نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)حکومت سندھ اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)حکومت سندھ اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے صوبائی وزیر چیف سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایت پرصوبائی سیکریٹری منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ڈاکٹر اسد اسحاق کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی کامیابی اور یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی غرض سے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈویژن سطح پر شہید بینظیر آباد میں شوٹنگ بال، بیڈمنٹن، ونجھ وٹی اور کوڈی کوڈی کے شاندار مقابلے ہوں گے۔ کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیرآباد عبدالرحیم راجپوت نے بتایا کہ معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے نواب شاہ میں کھیلوں کے مقابلے یکم اگست سےچار اگست تک جاری رہیں گے۔ کھلاڑیوں کو شرٹس،ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔واضع رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں کھیلوں کے یہ مقابلے یکم اگست سے 14 اگست تک منعقد ہو رہے ہیں اور ہر ڈویژن/ ڈسٹرکٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔



