نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کیئے گئے۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے دوران گشت دو الگ کاروائیاں ملزم نیک محمد عرف نیکو بروہی اور ثنااللہ بروہی گرفتار قبضے سے زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 247/249/2025 دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیئے گئے۔ تھانہ دوڑ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم منتظر علی پرھیار اور کاشف بروہی گرفتار قبضے سے 10 پیکٹ زیر اکیس گٹکا سوپاری برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 100/102/2025 دفعہ 4/8 کے تحت مقدمات درج کیا گیا۔ تھانہ کڈھر پولیس نے IGP لسٹڈ A کیٹگری منشیات فروش ملزم نجمدین جمالي اور علی حسن منگھڑار کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 8 پیکٹ Z-21 گٹکا سوپاری برآمد برآمد دونوں ملزمان کے خلاف کے خلاف مقدمہ نمبر 98/99/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے لیسٹڈ منشیات فروش ملزم محمد عثمان عرف ماما قریشی اور سرور لیلگر کو گرفتار کیا گیا دونوں ملزمان کے قبضے سے 1030 گرام چرس اور ادب گٹکا سوپاری برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 132/2025 دفعہ 9 (i) C3 CNSA اور مقدمہ نمبر 133/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ تھانہ علی آباد پولیس نے ملزم لیاقت ملاح کو موٹر سائیکل اور گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کرکے مکزم کے خلاف مقدمہ نمبر 17/2025 دفعہ 4-5-8 SGMA درج کیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد پولیس نے ملزم نصر اللہ کھوسہ کو گرفتار کر کے قبضے سے 20 پیکٹ Z-21 سپاری برآمد کرکے، مقدمہ نمبر 294/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ گپچانی پولیس نے لیسٹڈ منشیات فروش ملزم امام علی مگسی کو بھاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 42/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی ان کارروائیوں کا مقصد عوام کو منشیات اور گٹکا مافیا سے نجات دلانا ہے۔



