نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر شہید بینظیر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر شہید بینظیر آباد پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن 06 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ دوڑ پولیس کی کامیاب کاروائی دوران گشت منشیات فروش ملزم الاہی بخش لاشاری کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیادوسری جانب تھانہ سکرنڈ پولیس خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار کے قبضے سے بھاری تعداد میں Z.21 گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر دیئے گئے گرفتار ملزمان کی شناخت پنہل عرف مارو چانڈیو، غلام فرید اور نور حسین کے نام سے ہوئےتھانہ قاضی احمد پولیس کی کاروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزم برکت علی کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر کچہ شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا تھانہ پنہل خان چانڈیو پولیس دوران گشت کاروائی کرتے وئے منشیات فروش ملزم اجب گل ملاح کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا



