سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت ہونے والے میٹنگ میں اے ایس پی سید حیدر علی صاحب اور ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارج اور تمام ہیڈ آف برانچز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقادتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آفیس میٹنگ ہال میں ہونے والی میٹنگ کا آغاز تلاوت پاک سے کیا گیا جس میں ضلع شہید بینظیر آباد کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز, انچارج سی آئی اے، چوکی انچارج اور انچارج 15 مددگار سمیت ہیڈ آف برانچ نے شرکت کی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں کی (کیٹیگری A,B,C) پر مبنی فہرستوں کے مطابق ان کے خلاف کارروائیوں اور پچھلی منعقد ہونے والی میٹنگ کے (Minutes) کی بنیاد پر تمام احکامات کا جائزہ لیاایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے گٹکا، ماوا، مین پوری اور دیگر منشیات کے خلاف ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے ٹاسک فورس چھاپوں کے لیئے کسی بھی تھانے سے مدد طلب کرسکتی ہے ۔منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں، خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں، مضر صحت مین پوڑی گٹکا فروشی، کچی شراب ٹھرو، ماڈرن نشہ آئیس، چرس، ہیروئن کی فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رکھیں میٹنگ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے رکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی صاحب نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مفرور اور اشتہار ی ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے.ایس ایس پی شہید بینظیر آبادنے تمام افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو بھرپور طور پر سراہا جائے گا اور جبکہ ناقص کارکردگی یا غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او اپنے ٹیم کے ہمراہ بہترین کاروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے چوری شدہ ایل سی ڈی ،اسٹیبلائزر اور موبائیل فون برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز علی لاشاری،عبدالرزاق بھٹی اور محرم زرداری کے نام سے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 192/2025 دفعہ 380 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کردیا گیادوسری جانب تھانہ تعلقہ پولیس کی کاروائی دوران واردات چھینی ہوئے موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک شعیب میرانی کے حوالے کردیا گیاتھانہ کڈھر پولیس 2 کامیاب کاروائیوں میں منشیات فروشی میں روپوش ملزم وسیم جمالی کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 32/2025 دفعہ 324,353,399,402 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کردیا گیادوسری کارروائی میں کرائم نمبر 70/2025 دفعہ 380،457/2 کے مقدمے میں چوری شدہ سامان برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا گیاتھانہ سکرنڈ پولیس کی کاروائی منشیات فروش ملزم مشتاق رند کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا سوپاری برآمد ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You