نوابشاہ (بیورو رپورٹ)دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کا پلان حتمی منظوری کا منتظر

نوابشاہ (بیورو رپورٹ)دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کا پلان حتمی منظوری کا منتظر،پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی جاری نہیں ہوسکی،دوڑ کے شہری تفریح سہولت سے محروم،تفصیلات کے مطابق دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کے قیام کا پلان ابھی تک حتمی منظوری کا منتظر ہے،جسکی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی جاری نہیں ہوسکی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سےDG پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز لاہور کو ارسال کردہ لیٹر No.473-W/Park/Dour میں انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پبلک پارک کے مقام پر واقع ریلوے کوآرٹر کو ختم کرنے کے حوالے سے مجاز اتھارٹی کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے،جن کو کلیئر کردیا گیا ہے اور پارک کے ڈویژنل ٹریسنگ پلان برائے این او سی پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور ایک ہفتے کے اندرپلان حتمی منظوری کے لئے ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ کی معرفت چیف ایگزیکٹر آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور کو ارسال کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز ہیڈکوآرٹر لاہور کی جانب سے 07/05/2025 کو اسٹنٹ ڈائریکٹر / W-II منسٹری آف ریلویز (ریلوے بورڈ)اسلام آبادکو ارسال کردہ لیٹر میں بتایا گیا کہ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے ڈویژنل ٹریسنگ پلان برائے این او سی ٹاؤن کمیٹی دوڑ برائے پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال ایک ہفتے کے اندڈ ائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز ہیڈکوآرٹر لاہور کے آفس میں جمع کرایا جائے گا،جسکے بعد اس کیس کو آگے بڑھایا جائے گا،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلان حتمی منظوری کے لئے ریلوے ہیڈکوآرٹر لاہور ارسال کردیا ہے،سماجی رہنما انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ چار ماہ قبل ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال،لیز چارجز کی ادائیگی کے لیے باضابطہ درخواست ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھر ارسال کی گئی پارک کے پلان پر عائد کردہ اعتراضات کو ختم کرنے اور پلان کو منظوری کے لئے ریلوے ہیڈکوآرٹر لاہور ارسال کرنے کے لئے چار ماہ تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی، اور اب چار ماہ بعد پلان منظوری کے لئے ریلوے ہیڈ کوآرٹر ارسال کیا گیا ہے،انہوں نے سیکریٹری ریلویز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سینئر جنرل منیجر ریلویز لاہور سے پبلک پارک کے پلان کو جلد از جلد منظور کرکے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی دینے کا مطالبہ کیا ہے



