سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں ضلع کے سب سے بڑے اور تاریخی پبلک پارک کے منصوبے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں ضلع کے سب سے بڑے اور تاریخی پبلک پارک کے منصوبے کی تیاریاں مکمل،پلان کی منظوری کے بعد ریلوے حکام کو لیز چارجز کی ادائیگی کے لئے شیڈول ارسال،این او سی موصول ہوتے ہی کام شروع کردیا جائے گا،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت،تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی کوششوں سے ضلع شہید بینظیر آباد کے سب سے بڑے اور تاریخی منصوبے فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے پلان کی منظوری کے بعدریلوے حکام سے این او سی کے حصول کے لئے لیز چارجز کی ادائیگی کے لئے پیمنٹ شیڈول ارسال کردیا گیا ہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی ہدایت پر ایک وفد نے ریلوے ڈویژنل ہیڈکوآرٹر سکھر میں ریلوے حکام سے ملاقات کی،اور انہیں ریلوے اور عوامی مفاد کے حامل اس منصوبے کی افادیت سے آگاہ کیا،جس پر ریلوے حکام نے جلد تمام معاملات مکمل کرکے این او سی دینے کی یقین دہانی کرائی،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے ہمیشہ عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کو ترجیح دی ہے،دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر فیملی پبلک پارک کے ڈویژنل ٹریسنگ پلان کی تیاری اور اسکی منظوری کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر /سینئر جنرل منیجر ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈپاکستان ریلویز سکھر نے اہم کردار ادا کیا ہے،جس سے پاکستان ریلویز کی ماحول دوست پالیسی ظاہر ہوتی ہے،ٹاؤن کمیٹی دوڑ پاکستان ریلویز کو لینڈ لیز چارجز ادا کرنے کو تیار ہے،اور اس سلسلے میں پیمنٹ شیڈول ارسال کردیا گیا ہے،ٹاؤن کمیٹی دوڑ اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنا چاہتی ہے،تاکہ عوام کو جلد بہتر تفریحی سہولت میسر ہوسکے،کروڑوں روپے کی لاگت کے اس منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اور آئندہ چند روز میں ٹاؤن کمیٹی دوڑکے متعلقہ افسران ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر سے ملاقات کریں گے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ وہ دوڑ شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانا چاہتے ہیں،اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت کی واضح ہدایات ہیں کہ شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور عوام کی خدمت کی جائے،دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک کا قیام ماحول سے آلودگی کے خاتمے میں میں اہم کردار ادا کرے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You