نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی درجنوں طلبہ و طالبات پوائنٹس بسوں

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی درجنوں طلبہ و طالبات پوائنٹس بسوں کی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب پریشان،تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ،والدین کی جانب سے پوائنٹس بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی نوابشاہ کی انتظامیہ کی جانب سے دوڑ،باندھی اور بچھیری کے مابین پوائنٹس بس سروس کی سہولت میسر نہ کرنے کے سبب ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے،اور طلبہ و طالبات کے لئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار ہوگیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ ضلع شہید بینظیر کے ان اہم شہروں کو پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے،اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ان شہروں سے ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی کے ووٹر ہونے باوجود ان شہروں کے طلبہ و طالبات کے لئے مذیدتعلیم کا حصول دشوار کردیا گیا ہے،اور یونیورسٹی انتظامیہ ان شہروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے،اور پوائنٹس بسوں کی سہولت کی فراہمی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے،جسکی وجہ سے طلبہ و طالبات کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اضافی اخراجات اور وقت کے ضیاع کا بھی سامنا ہے،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی اس جانب توجہ دینے کو تیار نہیں ہے،ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے سبب دوڑ،باندھی اور بچھیری کے مابین پیپلز بس سروس کا بھی آغاز نہیں ہوسکا ہے،جسکے سبب شہری سستی اور معیاری سفری سہولت سے محروم ہیں،شہریوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،رکن قومی اسمبلی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری،پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپر اورصوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہوسے مطالبہ کیا ہے کہ قائد عوام یونیورسٹی کی پوائنٹس بس سروس اور پیپلز بس سروس شروع کرائی جائے



