سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ کے بارش متاثرین امدادی رقوم کے حصول کے لئے دربدر،الائیڈ بینک

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ کے بارش متاثرین امدادی رقوم کے حصول کے لئے دربدر،الائیڈ بینک دوڑ .باندہی برانچ کے منیجر سمیت دیگر عملہ متاثرین کو لوٹنے میں مصروف،SPHFٖ،سافکو حکام خاموش،تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں شدید بارش اور سیلاب کے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے سندہ حکومت کی جانب سے سندہ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکیٹ (SPHFٖ)پروگرام شروع کیا گیا،اور SPHFٖکی جانب سے سندہ کے مختلف اضلاع میں مختلف این جی اوز کی خدمات حاصل کرکے سروے کرایا گیا جسکے بعد اہل متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے مختلف بینکوں کے ذریعے رقم کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا،اور ضلع شہید بینظیر آباد اور نوشہروفیروز میں بینکوں کے منیجرز اور عملے نے اسے کمائی کا ذریعہ بنالیا،اور ایجنٹ مقرر کرکے متاثرین کو لوٹا جارہا ہے،جبکہ سافکو انتظامیہ نے بھی ایجنٹ مقرر کررکھے ہیں،دوڑ تعلقہ میں گھروں کی تعمیر نہ کرنے والے متاثرین سے نصف رقم وصول کرکے انکے کیس پاس کرائے جاتے ہیں،ذرائع کے مطابق سافکو دوڑ کے تعلقہ منیجر نے اپنے ایجنٹ مقرر کررکھے ہیں،اور خالد نامی شخص اسکا خاص ایجنٹ ہے،ذرائع کے مطابق خالد نامی شخص پہلے مزدوری کرتا تھا،مگر سافکو ایجنٹ بن کر اس نے لاکھوں روپے کی جائیداد بنالی ہے،سافکو تعلقہ منیجر کی جانب سے متاثرین کی رقم کی لسٹ اسکے حوالے کی جاتی ہے،اور یہ ایجنٹ ایسے متاثرین تلاش کرتا ہے،جنکے گھروں کو نقصان نہ ہونے اور گھر پختہ ہونے کے باوجود انکے کیس منظور ہوئے،اور ایسے متاثرین سے نصف رقم لو اور دو کے فارمولے کے تحت سودے بازی کی جاتی ہے،اور سودے بازی کے بعد تمام تر ذمہ داری خالد نامی شخص کی ہوتی ہے،اور یہ سافکو انجینئر کے تعاون سے رقم کی فراہمی کے تمام مراحل مکمل کراتا ہے،ذرائع کے مطابق سندہ حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشریز اور بارش متاثرین کو سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے،سافکو دوڑ کے تعلقہ منیجر نے سولر سامان کی فراہمی کے لئے ایجنٹ مقرر کرکھے ہیں،جنہیں اہل افراد کی فہرست فراہم کی جاتی ہے،اور ایجنٹ اہل افراد سے رابطہ کرکے خود کو سافکو اسٹاف ظاہر کرکے لین دین کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق تعلقہ دوڑ میں بارش اور سیلاب متاثرین کو رقوم اور سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق الائیڈ بینک دوڑ. باندہی برانچ کے منیجر اور دیگر عملے کی جانب سے متاثرین کی آنیوالی رقوم سے دو ہزار روپے تا پانچ ہزار روپے تک کٹوٹی کی جارہی ہے،کئی متاثرین کو رقم نہ آنے کا بہانہ بناکر واپس کیا جارہا ہے، اوررشوت دینے والے کو رقم دی جارہی ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد،SPHFٖ،سافکو اور الائیڈبینک حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You