نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیر اہتمام مرکزی


نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیر اہتمام مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں واپڈا کی. تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری ٹھیکیدار ی ۔آوٹ سورس کے عمل کے خاتمے ۔ملازمین کی بھرتیوں پر پچھلے ساڑھے سات سالوں سے پابندی اور معاہدے کے مطابق 20 فیصدبھرتیوں پر عمل کرنے حیسکو سیپکو میں ٹی اے اور over time بلز اور آف دےویجز کی ادائیگی ہرماہ کرنے۔ملازمین کی ترقیاں اپ گریڈیشن قانون کے مطابق سال میں دوبارہ کرنت پر فوری عمل کے جائے اسکے علاوہ مہنگائی کے تناسب سے ڈیلی ویجز پارٹ تائم فکس پے کے ملازمین کی تنخواہوں کو پچاس ہزار کیاجائے اور انکو ریگولر کیاجائےاور انہہں تحفظ فراہم کیاجائے فیلڈاسٹاف کوگاڑیوں ٹی اینڈ پی اور پی ۔پی ۔ای فراہم کرنے ۔ڈپلومہ ہولڈرکت کوٹےمیں اضافے۔فی ایس او کےٹیکنکل اسٹاف کے شفٹ الاونس میں اضافہ ملکی سطح پر تنخواہوں میں فرق کوختم کرنے مرحوم ملازمین کے لواحقین کواسٹنٹ پیکج کے تحت لمپ سمپ اور پلاٹ کی رقم کی ادائیگی اور وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن وکمیوٹیشن کم کرنے کے احکامات کو فوری واپسی لینے کے خلاف ملک گہراحتجاجی مظاہرہ اور ریلیاں کا انعقاد کیاگیا جسمیں واپڈا سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت اورحکومت پاکستان سے جائز مطالبات کی منظوری کےحق میں زبردست نعرےبازی کی ریلی کی صدارت انور حسین چانڈیو زونل وڈویژنل چِئیرمین نے کی ریلی سے خطاب کرتےہوئے انورحسین چانڈیو اصفر خاصخیلی علی اصفر ملاح حبدار علی شاہ غلام سرور لاشاری علی گوہر انڑ رمضان راہو مقبول گپچانی سیدابرار شاہ رحمان علی زرداری سرفرازمیمن اور ودیگر رہنماوں نے مرکزی قیادت کا پیغام حکومت وقت کو پہنچایااور ساتھ ساتھ مزدوروں کے تمام جائز مطالبات بھی حکومت وقت کوپہنچائے اور ساتھ ساتھ ڈسکوز کی مجوزہ نجکاری کاخاتمے کرکے بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنوں کی پرائیورٹ پلبک پارٹنر شپ کے منصوبے کومنسوخ کیاجائے ہماری کسی بھی مصالحت کوکمزوری مت سمجھا جائے بصورت دیگر یونین اپنے احتجاج کو ملک گہرسطح تک لے جائیگی



