سندھ

نوابشاہ(بیورورپوٹ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی کوششوں سے پاکستان ریلویز کی جانب سے فیملی

نوابشاہ(بیورورپوٹ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی کوششوں سے پاکستان ریلویز کی جانب سے فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے اجازت دے دی گئی،ضلع شہید بینظیر آباد کے سب سے بڑے تاریخی میگا پروجیکٹ پر جلد بڑے پیمانے پر کام شروع کیا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے یہ دوڑ کے شہریوں کے لئے تاریخی منصوبے کا تحفہ ہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے پارٹی قیادت کی ہدایت پر شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے طویل عرصے سے جاری کوشش کے بعد پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے لئے اجازت دے دی گئی ہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی ہدایت پر ذیشان احمد مری،انور عادل خانزادہ اور آصف فرحان خانزادہ پر مشتمل تین رکنی وفد نے پاکستان ریلویز ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر سکھر میں ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر جمشید عالم سے ملاقات کی،اور انہیں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کے فیملی پبلک پارک کے تاریخی میگا پروجیکٹ کے سلسلے میں آگاہ کیا،جس پر ڈی ایس ریلویز سکھر جمشید عالم نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوث چوہدری وسیم افضل راجپوت کے پاکستان ریلویز اور عوام دوست اقدامات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے عوامی مفاد کے اقدامات کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،اور حکومت کی کلین اینڈ گرین پالیسی پر عمل پیرا ہیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر اور ڈی ای این ون ریلویز سکھر ضیاء الجبار بھی موجود تھے،دوسری جانب چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ میں ریلوے اراضی پر فیملی پبلک پارک کی تعمیر کی اجازت ملنے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے کوشاں تھے،جس میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ فیملی پبلک پارک کا منصوبہ ضلع شہید بینظیر آبادکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا پروجیکٹ ہے،جسکی تمام پر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی بھی اس پروجیکٹ میں خصوصی دلچسپی ہے،اور جلد پارک کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا،جسے قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا،تاکہ دوڑ کے شہریوں کو جلد از جلد تفریحی سہولت میسر ہوسکے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You