نوابشاہ(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نے دوڑ ریلوے اسٹیشن پر رابطہ ایپ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نے دوڑ ریلوے اسٹیشن پر رابطہ ایپ سسٹم انسٹال نہ ہونے کا نوٹس لے لیا،ڈی ایس ریلویز سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر/سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں دوڑ کے شہریوں کی جانب سے دوڑ ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ دو سال سے رابطہ سسٹم آنے کے باوجود انسٹال نہ کرنے کی شکایت کی گئی تھی،جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر/سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رابطہ ایپ سسٹم انسٹال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے سکھر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،اور انہوں نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام ڈویژنل سپرٹنڈنٹ سے رابطہ ایپ کے انسٹال ہونے کے سرٹیفکٹ لئے جائیں،دوسری جانب دوڑ کے شہریوں محمد یونس خانزادہ،ارشد مغل،فدا حسین بھٹی اور دیگر نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے دوڑ ریلوے اسٹیشن پر رابطہ ایپ سسٹم آیا ہوا ہے مگر ابھی تک انسٹال نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں متدبار ریلوے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سکھر رابطہ کیا اور ڈی سی او سکھر اور ڈی ٹی او سکھر اور CMI سکھر سے ملاقات کر کے گزارش کی مگر اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی



