سندھ

نوابشاهه (رپورٽ. انور عادل خانزاده) ضلع الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے انتخابی

نوابشاهه (رپورٽ. انور عادل خانزاده) ضلع الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے انتخابی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار گورنمنٹ ڈگری کالج قاضی احمد میں منعقد ہوا اس موقع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر نوجوان نسل کو ووٹ کے اندراج اور ووٹ عمل کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں جس کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے کی عوام کو ووٹ کی رجسٹریشن اور اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جاسکے۔ سیمینار سے کالج کے پرنسپل اصغر علی مجیدانو، اسسٹنٹ پروفیسر سردار علی اور لیکچرار بینظیر نے بھی خطاب کیا سیمینار میں مسرور میمن، کالج کے اساتذہ طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You