سندھ

نوابشاهه(بيورو رپورٹ )ڈائریکٹوریٹ کالیجز شھید بینظر آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا

ڈائریکٹوریٹ کالیجز شھید بینظر آباد کرپشن کا گڑھ بن گیا

نوابشاهه(بيورو رپورٹ )ڈائریکٹوریٹ کالیجز شھید بینظر آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا نئے ڈائریکٹر نے آتے ہی 2 کوارٹرز کے 30 لاکھ روپے ھڑپ کر لیئے آفس میں پنکھے ، ایئر کنڈیشنز اور دیگر سامان ناکارا اسٹیشنری اور پینے کا ٹھنڈا پانی بھی ناپید ڈائریکٹر نے کالیجز کی تعمیر اور مرمت کی آڑ میں ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے لے لیئے ڈائریکٹر کیک اور لفافا کے حوالے سے مشھور اس حوالے سے زرائع کا کھنا ہے ڈائریکٹر کالیجز شھید بینظر آباد سلیمان سیال نے چارج لینے کے بعد آفس کو اپنی زاتی جاگیر بنا دیا ہے ذات پرستی کی بنا پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ عطا محمد سیال کو فنانس شعبے کا کرتا دھرتا مقرر کر دیا ہے جبکہ عطا محمد سیال قانون کے مطابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ سندھ کراچی کے ماتحت ہے زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر کالیجز نے گرلس کالیج کنڈیارو کی ازسرِنو تعمیر کی مد میں ٹھیکیداروں سے گھٹجوڑ کر کے لاکھوں روپے بٹورے ہیں جب کے باندھی بوائز کالیج کی نئی عمارت اور پلاٹ کی حصول اور تعمیر کے مد میں بالا افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف ہے مذکورہ ڈائریکٹر کے حوالے سے مشھور ہے کے وہ جس بھی کالیج کا وزٹ کرنے جاتا ہے تو اس کی خاص ماتحت قمر کیریو پرنسپلز کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور صاحب بڑا سخت ہے اسے راضی کرنے کے لیئے کیک اور لفافا دینا پڑے گا زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے حالیہ وزارتِ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ صوبہ بھر میں گریڈ ایک سے چار کے ملازمین کو بطور کلارک پروموٹ کرنے کے لیئے انٹرویو لیئے جائیں موصوف ڈائریکٹر نے پروموشن کی مد میں 10 سے 20 لاکھ روپے بولی مقرر کر دی ہے اتنی سنگین ترین کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ، سیکرٹری تعلیم ، شھید بینظر آباد کے منتخب نمائندے ، نیب ، اینٹی کرپشن ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو ، ضیاء الحسن لنجار فوری اقدامات اٹھائیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You