سندھ

ننوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس پڈعیدن کے قریب

ننوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس پڈعیدن کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین کی پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین کو کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب ہنگامی طور پر روک دیا گیا۔ ٹریک بلاک کر دیا گیا۔ سرسید ایکسپریس کو پڈعیدن کے قریب روک دیا گیا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے 346 کلومیٹر دور کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک آگ لگنے کے بعد کوٹ لالو کے اے ایس ایم نظام الدین خاصخیلی نے ٹرین کو ہنگامی طور پر روک کر ریسکیو ٹیم کو طلب کرلیا۔ تاہم آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا اور ٹرین کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔ پاور وین سے دھواں اٹھتا دیکھ کر مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ڈاؤن ٹریک بلاک ہونے کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تاہم ٹرینوں کے لیٹ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You