سندھ

*نصراللہ گڈانی شہید* کے قتل کے خلاف کے یو جے کا احتجاج

*نصراللہ گڈانی شہید* کے قتل کے خلاف کے یو جے کا احتجاج

شہید کے لواحقین کو فوری معاوضہ دیا جائے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

*قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، مقررین*

صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، صحافتی تنظیموں کے رہنما
*شہید صحافی نصراللہ گڈانی* کے بہیمانہ قتل کے خلاف پی ایف یو جے کی ہدایت پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر *خورشید عباسی* کا کہنا تھا شہید نصراللہ گڈانی کے قتل کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں کراچی پریس کلب کے سابق صدر *امتیاز خان فاران* نے حکومت سندھ سے اصل قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے مسلسل صحافیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی مظاہرے سے خطاب میں صدر کے یو جے *طاہر حسن خان* نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ ورثاء کو معاوضہ کا اعلان کیا جائے۔

جنرل سیکرٹری کے یوجے *سردار لیاقت کشمیری* کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نائب صدر کے یوجے *نادرہ مشتاق* نے کہا کہ صحافیوں کا ہتھیار ہمیشہ قلم رہا قلم کی پاسداری کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ پیپ کے صدر *محمد جمیل* نے شہید نصراللہ گڈانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین کیلئے فوری معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ عوامی آواز کے *حسن ناصر* نے کہا کہ شہید کا ادارہ ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے، قتل کے خلاف پیر 27 مئی کو 4 بجے کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو مدعو کیا جائے گا۔مظاہرے سےصحافی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ *بشیر احمدسدوزئی* کا کہنا تھا کہ قبائلی سردار صحافیوں کو غلام نہیں بنا سکتے۔ ہیومن رائٹس کونسل کے *غلام رسول* کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجاتے تو شہید گڈانی کا معاملہ شاید نہ ہوتا مظاہرے میں *پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس* کے رہنما *جاوید چوہدری*، کے یوجے کے جوائنٹ سیکرٹری عمران جونیئر، فنانس سیکرٹری محمد ناصر ممبرایگذیکٹو کونسل ثروت جبین ۔ اخترشیخ ۔ملک آفتاب حسین سمیت کے یوجے کے اراکین اور صحافیوں کی بڑی تعدد نے بھی شرکت کی واضح رہےکہ گزشتہ ہفتہ میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی میں صحافی نصراللہ کو گولیاں مارکر شدید زخمی کر دیا گیا تھا بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جمعہ 24 مئی کو دم توڑ گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You