نشتر انتظامیہ کی غفلت سے گردوں کے مریضوں کا ایڈز میں مبتلا ہونا تشویش ناک ہے:سید راشد حسین بخاری

نشتر انتظامیہ کی غفلت سے گردوں کے مریضوں کا ایڈز میں مبتلا ہونا تشویش ناک ہے:سید راشد حسین بخاری
جنوبی پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتال کے غیر ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے:نائب صدر
پنجاب حکومت شعبہ صحت کی بحالی اور ترقی کیلئے زبانی کلامی باتوں کی بجائے فوری طور پرعملی اقدامات اٹھائے:گفتگو
ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں موجود سرکاری ہسپتالوں اور اُن میں دستیاب سہولیات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں ( ) نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گردوں کے مرض میں مبتلا ایک درجن سے زائد مریضوں کومبینہ طور پر ایڈز کی بیماری لاحق ہوگئی ہونا تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں اس قدر غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا،پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ ذمہ داران عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایڈز سے متاثرہ مریضوں کا مفت علاج معالجہ اور اُن کی مالی مدد کرے تاکہ ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے والے مریض جلد صحت یاب ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار نشتر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایڈز میں مبتلا ہونیوالے مریضوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلسز کے دوران مریض کو متعدی و دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے مریضوں کے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرانا اوران کی سکریننگ ضروری ہوتی ہے تاکہ کسی متاثرہ مریض کی وجہ سے کوئی دوسرا مریض ان امراض سے متاثر نہ ہو،مگر نشتر نیو ڈائیلسز یونٹ میں بغیرکسی ٹیسٹ اور لاپرواہی کے باعث ایڈز کے کسی متاثرہ مریض کی گردوں کی صفائی کے لئے استعمال ہونے والی مشین سے ہی دیگر مریضوں کی ڈائیلسزکر دی گئیں،جس کی وجہ سے دیگر مریض بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہوگئے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موجود سرکاری ہسپتالوں اور اُن میں دستیاب سہولیات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ حکومت عملی طور پر کچھ کرنے کی بجائے باتوں سے کام چلانے پر لگی ہوئی جس کی وجہ سے ہسپتالوں کی حالت زار سدھرنے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
17-11-2024



