نبی کریم ﷺ کی ولادت عالم انسانیت کے لیے رحمت کا پیغام ہے، منظر بشیر حضور اکرم ﷺ کی سیرت

نبی کریم ﷺ کی ولادت عالم انسانیت کے لیے رحمت کا پیغام ہے، منظر بشیر حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمیں محبت، عدل، بھائی چارے، رواداری اور اخلاص کا درس دیتی ہے، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام
راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بارراولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکر ٹری ملک اسد محمود نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت عالم انسانیت کے لیے رحمت کا پیغام ہے، اور آپ ﷺ کی سیرت ہر مسلمان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ ہم معاشرتی برائیوں، عدم برداشت، نفرت اور بدامنی جیسے مسائل سے نجات حاصل کر سکیں۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمیں محبت، عدل، بھائی چارے، رواداری اور اخلاص کا درس دیتی ہے۔ اگر ہم بطور قوم آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنائیں، تو نہ صرف ہمارے معاشرتی مسائل کم ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر بھی اسلام کا مثبت پیغام عام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سیرت نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالیں اور دین و دنیا کی فلاح حاصل کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بابرکت دن کو عبادات، درود و سلام، نعتیہ محافل اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے منائیں۔



