جہلم

ناموس صحابہ و اہل بیت و امہات المومنین بل کے نافذ العمل ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔حافظ عبدالحمید

ناموس صحابہ و اہل بیت و امہات المومنین بل کے نافذ العمل ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔حافظ عبدالحمید عامر

ضلع جہلم کی مساجد میں ناموس صحابہ و اہل بیت بل کے حق میں بڑے اجتماعات میں قرار داد منظور ہوئیں

جہلم (محمد زاہد خورشید) ناموس صحابہ و اہل بیت و امہات المومنین بل کے نافذ العمل ہونے تک تحریک جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے خطبہ جمعہ کے اجتماع سے قرار داد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین عرصہ دراز سے اس بل کی منظوری کی تحریک چلا رہے تھے جو کہ الحمد للہ ایک بڑے مرحلے سے گزر چکی ہے۔ قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر یہ بل منظور ہونے کے بعد سینیٹ اجلاس میں بھی اتفاق رائے سے پاس ہو چکا ہے۔ اب ایک ضروری بات کی طرف توجہ دلانہ اصل قرار داد کا مقصد ہے کہ یہ بل جب سے منظور ہوا ہے، بعض تفرقہ باز اور شدت پسند عناصر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اب اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ یہ بل جب تک صدر مملکت سے پاس ہو کر ایک قانون کا درجہ حاصل کرکے نافذ العمل نہیں ہوجاتا، تب تک ہم ’’ناموس صحابہ و اہل بیت‘‘ کی تحریک جاری رکھیں گے، حُبِّ صحابہ و اہل بیت اور اپنے ملک کے امن و استحکام کی خاطر نافذ العمل کروا کر دم لیں گے، اپنے اسلاف اور موجودہ قائدین کی محنتوں کو ثمر آور بنائیں گے۔ان شاء اللہ۔ جہلم کی بڑی مساجد میں اس بل کے حق میں قرار داد پیش کی گئیں، جن میں مرکزی جامع مسجد اہل حدیث چوک اہل حدیث،جامع مسجد سلطان (جامعہ اثریہ)، جامع مسجد علیا ہل حدیث بلال ٹاؤن، جامع مسجد رحمت الٰہی بلال ٹاؤن، جامع مسجد اہل حدیث محمدی چوک، جامع مسجد محمد اہل حدیث سعیلہ کینٹ، جامع مسجد العزیز اہل حدیث شمالی محلہ اور جامع مسجد ابراہیمی اہل حدیث کالاگوجراں، جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ اور جامع مسجد اہل حدیث مستریاں محلہ کے نام نمایاں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You