جہلم

ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری پر11 اگست کو جہلم بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ حافظ عبدالحمید

ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری پر11 اگست کو جہلم بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ حافظ عبدالحمید عامر

مرکزی جمعیت اہل حدیث کی ہدایت پر ضلع بھر کی مساجد میں اس کے حق میں قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔

جہلم(محمد زاہد خورشید)11 اگست کو جہلم بھر میں ’’ناموس صحابہ و اہل بیت و امہات المومنین بل‘‘ کی منظوری پر یوم تشکر منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے یہ بل قومی اسمبلی میں متفقہ منظوری کے بعد سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا، جسے اب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالاکبر چترالی، سینیٹر محمد مشتاق اور دیگر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ 7 اگست کا دن اہل پاکستان کے لیے بے حد خوشی اور مسرت کا تھا، جس دن سینیٹ کے اجلاس میں یہ بل منظور ہو گیا جس نے کروڑوں پاکستانیوں کے ایمان کی ترجمانی کر دی ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے صدر مملکت سے پاس کروا کر نافذ کروایا جائے جس کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے ارکان کو اسی ایمانی جذبے و جوش کے ساتھ کمر بستہ ہو کر تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You