ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کی جامعہ مسجد میں منشیات کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد،
تھانہ دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا ناسور پایا جا رہا تھا جسکے خلاف ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر کریک ڈاؤن جاری ہے
پنڈ جاٹہ کے علاقہ میں گزشتہ 07 ماہ کے دوران کل 11 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن 28 کلو 630 گرام چرس اور 04 کلو 290 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،
ڈی پی او جہلم نے شہریوں سے منشیات کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کے بارےمیں فیڈ بیک حاصل کیا،
شہریوں نے پولیس کے منشیات کے حوالے سے جاری آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈی پی او جہلم کو علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا،
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ محمد عمران کو مسائل کے فوری حل کے بارے میں احکامات جاری کئے،
ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے منشیات کی فروخت اور استعمال کے بارےمیں پولیس کو فوری اطلاع دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



